فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایران اسرائیل کشیدگی، سلامتی کونسل کا اجلاس کل طلب

نیویارک: ایران پراسرائیلی حملے کے بعد کشیدگی بڑھنے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔

ایران نے اسرائیل کی جانب سےعالمی قوانین کی خلاف ورزی کی شکایت کرتے ہوئے ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرنے اسرائیل کو جواب دینے کا عزم ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ ایران کے یکم اکتوبرکے حملوں کے مقابلے میں اسرائیل نے ناکام حملے کیے۔

دوسری جانب ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے اسرائیل کو انتقامی کارروائی سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران پر جارحیت کا متناسب جواب دیا جائے گا۔