27 ویں آئینی ترمیم میں جے یو آئی پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گی، فائل فوٹو
27 ویں آئینی ترمیم میں جے یو آئی پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گی، فائل فوٹو

بانی پی ٹی آئی سردیاں جیل میں گزاریں گے،منظور وسان کی پیش گوئی

کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی سے متعلق نئی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سردیوں کے بعد گرمیاں بھی جیل میں گزاریں گے۔

اپنے ایک بیان میں پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم میں 18 ویں آئینی ترمیم کی شقیں بھی شامل ہیں، 26 ویں آئینی ترمیم سے عدلیہ اور عوام سمیت کسی کا نقصان نہیں۔

منظور وسان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان بڑی ٹربل میں ہیں، وہ سردیاں جیل میں گزارنے کے بعد گرمیاں بھی جیل میں گزاریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پر اسٹیبلشمینٹ کے ساتھ ہونے کا الزام غلط ہے، پیپلزپارٹی جمہوریت پسند پارٹی ہے ہم عوام کے ساتھ ہیں اور عوام کے ساتھ رہیں گے۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ سندھ حکومت صوبے میں امن وامان قائم رکھنے میں سرگرم عمل ہے، ہم پنجاب کے علاقوں میں دریائے سندھ سے 6 نئی نہریں نکالنے کی حمایت نہیں کرتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔