انگلینڈ سے جیت کے پیچھے سلیکشن کمیٹی کا بہت بڑا ہاتھ ہے، فائل فوٹو
 انگلینڈ سے جیت کے پیچھے سلیکشن کمیٹی کا بہت بڑا ہاتھ ہے، فائل فوٹو

محمد رضوان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کےکپتان مقرر

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بنادیا ۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لاہور میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان اور نائب کپتان کا اعلان کیا۔

محسن نقوی نے بتایا کہ بورڈ نے  محمد رضوان کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بنایا ہے جب کہ سلمان علی آغا کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

بابراعظم کی جانب سے کپتانی چھوڑنے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ بابراعظم پاکستان کرکٹ کا اثاثہ ہے، انہوں نے خود کپتانی چھوڑی، ہم سب کی خواہش ہے بابر اعظم جلد فارم میں آئیں۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ سینٹرل کنٹریکٹ پر سلیکشن کمیٹی نے بہت محنت کی، آخری دو ٹیسٹ میں سلیکشن کمیٹی نے نان اسٹاپ کام کیا، جیت میں سلیکشن کمیٹی کا بڑا ہاتھ ہے، میں ان کی تعریف کروں گا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ انگلینڈ سے جیت کے پیچھے سلیکشن کمیٹی کا بہت بڑا ہاتھ ہے، مینٹوراور سلیکشن کمیٹی سے مشاورت کے بعد تمام فیصلے کیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فخر زمان کے ٹوئٹ اور فٹنس کا ایشو ہے، کھلاڑیوں کو ٹوئٹ کرنے کی اجازت نہیں، ٹوئٹ سے بڑھ کر فخرکی فٹنس کا ایشو ہے۔

اس موقع پر محمد رضوان نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل بہترین کمبی نیشن بنالیں گے، ہم نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دے رہے ہیں۔

فخر زمان کے حوالے سے پوچھےگئے سوال پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ فخر زمان کے ٹوئٹ کا ایشو ہے لیکن زیادہ مسئلہ فٹنس کا ہے، فخر زمان کا شو کاز کا مسئلہ بھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہارنے کا کریڈٹ میں لوں گا، مل کر جیتیں گے توان کا کریڈٹ ہے، میں یہ کہوں گا کہ بس ہاریں تو لڑ کر ہاریں۔

اس موقع  پر سلیکشن کمیٹی کے کنوینرعاقب جاوید کا کہنا تھا کہ وائٹ بال ٹیم کے لیے ینگ ٹیم کوموقع دینا پڑتا ہے، ٹیم کی تشکیل کے لیے ینگ ٹیلنٹ کولانا پڑتا ہے، جو منتخب  نہیں ہوئے اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ آئندہ کبھی نہیں آسکتے۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا ہم سنتے تھےکہ پچز نہیں بنتیں، اگر معلومات ہوں، محنت کی جائے تو ہدف پورا ہوسکتا ہے، کس کے خلاف کیسے جانا ہے ہوم ایڈوانٹیج کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔