ڈاکوؤں کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں جہاں مزید کارروائی جاری پے، فائل فوٹو
ڈاکوؤں کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں جہاں مزید کارروائی جاری پے، فائل فوٹو

رحیم یار خان میں کچے میں آپریشن کے دوران 2 خطرناک ڈاکو ہلاک

رحیم یار خان: پنجاب پولیس کی کچا کریمنلز کے خلاف ایک اور کامیابی، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دو خطرناک ڈاکو ہلاک کر دیےجن کی شناخت بدلہ منگلانی اور قاسم چاچڑ کے ناموں سے ہوگئی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق دونوں ڈاکو کچے میں سرگرم خطرناک جرائم پیشہ عناصر کا حصہ تھے۔

ڈاکوؤں کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں جہاں مزید کارروائی جاری پے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس مقابلہ میں ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکو بھونگ کے علاقے میں پنجاب پولیس کے کانسٹیبل اکبر کو شہید کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے مئی 2023ء میں  سندھ پولیس کے اے ایس آئی امان اللہ ابرو کو بھی فائرنگ کرکےشہید کیا تھا۔

ڈی پی او  رضوان عمر گوندل کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوؤں کے خلاف ضلع رحیم یار خان اورتھانہ گھوٹکی میں مقدمات درج تھے۔ وہ ڈکیتی، راہزنی، اغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں بھی پنجاب اور سندھ پولیس کو مطلوب تھے۔