اغواکارمغویوں کو نامعلوم مقام کی جانب  لے گئے، فائل فوٹو
 اغواکارمغویوں کو نامعلوم مقام کی جانب  لے گئے، فائل فوٹو

شمالی وزیرستان سے پی ٹی سی ایل کے 3 ملازمین اغوا

شمالی وزیرستان کے ضلع میران شاہ کے ایک گاؤں سے نامعلوم افراد نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کے تین ملازمین کو اغوا کرلیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق مغویوں کو نامعلوم مقام کی جانب  لے گئے جہاں ان کی تلاش جاری ہے۔مغویوں میں حضرت جابر، صادر اللہ اور گل زادین شامل ہیں۔

دوسری جانب ڈیرہ اسماعیل خان میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر کی جانب سے سرکاری ملازمین کو سیکورٹی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تنظیم سرکاری ملازمین کے اغوا کی پلاننگ کررہی ہے، اس لئے سرکاری ملازمین غیرضروری سفر نہ کریں اور سفر کے لیے ایک ہی راستہ بار بار استعمال نہ کریں، نہ ہی اپنے سفری شیڈول کو کسی کے ساتھ شیئر کریں۔