تل ابیب: لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ نے اسرائیل میں حساس تنصیبات پر ڈرون حملے کردیے جس میں متعددافراد زخمی ہو گئے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق شمالی اسرائیل میں بار لیو صنعتی زون پر حملہ کرنے والے حزب اللّٰہ کے ڈرون نے بی اے زی ایوی ایشن کمپنی کی ایک فیکٹری کو نشانہ بنایا، جس میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ فیکٹری سول اور عسکری دونوں شعبوں کے لیے ایرو اسپیس کے دھاتی اجزا تیار کرتی ہے۔
اسرائیلی فوج نے حزب اللّٰہ کے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لبنان سے ایک ڈرون صنعتی زون پر حملے کےلیے بھیجا گیا تھا، اس سے متعلق مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
حزب اللہ آج صبح سے درجنوں راکٹ داغ چکی ہے، جس کے نتیجے میں تمرا میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ علاوہ ازیں ایکڑ کے قریب ڈرون حملے میں 2 افراد زخمی ہوئے جبکہ اس دوران کئی گاریوں کو آگ لگ گئی۔
دوسری جانب جنوبی لبنان میں حزب اللّٰہ کے ساتھ جھڑپ میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک، 14 زخمی ہوگئے۔