فائل فوٹو
فائل فوٹو

محسن نقوی نے فخر زمان کو سینٹرل کنٹریکٹ نہ دینے کی وجہ بتادی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے مایہ ناز بیٹر فخر زمان کو سنٹرل کنٹریکٹ نہ دینے کی وجہ بتادی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے لئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا ہے جس میں کئی کھلاڑیوں کی تنزلی ہوئی ہے۔شاہین آفریدی اے کیٹگری سے بی کیٹگری میں چلے گئے ہیں جبکہ فخر زمان اور سرفراز احمد کو سینٹرل کنٹریکٹ سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔

اتوار کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے محسن نقوی نے بتایا کہ فخر زمان کو سنٹرل کنٹریکٹ نہ دینے کی ایک وجہ ان کی فٹنس بھی ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ فخر زمان کے ٹوئٹ کا مسلئہ ہے، یہ نہیں ہوسکتا ہے کہ کھلاڑی اٹھ کر ٹوئٹ کرنا شروع کردیں۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے آخری دو میچز سے ڈراپ کرنے پر فخر زمان نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹوئٹر پر بابر کی حمایت میں خصوصی پیغام جاری کیا تھا جس پر پی سی بی کی جانب سے انہیں شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔