لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، فائل فوٹو
لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، فائل فوٹو

قصور، کنٹینرگاڑیوں پر گرنے سے 4 افراد جاں بحق

قصور میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک کنٹینر کے گاڑیوں پر گرنے سے چار افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

قصور کے علاقہ تھہ شیخم میں بلھے شاہ پیپر مل کے ایک کنٹینر سے دوسرے کنٹینر میں سامان منتقل کرنے کے دوران کنٹینر موٹر سائیکل اورکار پرگرپڑا، جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

بلھے شاہ پیپر مل کا کنٹینر کرین کے ذریعے اتارا جا رہا تھا کہ ٹوٹ کر گرگیا مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال میں منتقل کیا۔