پی ٹی آئی میں کوئی بلاک نہیں ہے،عمر ایوب

لاہور(اُمت نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی بلاک نہیں ہے۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ 26 ویں ترمیم کا طریقہ کار ہی غلط تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ مصنوعی حکومت ملک کو نہیں چلا سکتی۔

عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ملک میں افرا تفری ہے اور بلوچستان کے حالات دیکھ لیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا تھا کہ تحریک انصاف متحد ہے اور کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے۔

یاد رہے کہ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ آج کی سب سے بڑی خبر، پلان کے تحت پی ٹی آئی کا ایک بہت تگڑا بلاک بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ اس بلاک کو ایک زیرک آدمی ہیڈ کرے گا، میں نے پہلے ہی کہا تھا ایم کیو ایم پاکستان کی طرح پی ٹی آئی پاکستان بنے گی۔