سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات کل 29 اکتوبر کو ہوں گے

اسلام آباد(اُمت نیوز)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کل29اکتوبر کو ہوں گے ،جس میں ملک بھر سے 4021 ووٹرز اپنا رائے حق دہی استعمال کریں گے ۔

تفصیلات کےمطابق صدرِ کے عہدے کے لئےمیاں رؤف عطااور منیر احمد کاکڑ کا ون ٹو ون مقابلہ ہوگا،لاہور میں سپریم کورٹ کے 1404 وکلاء اپنا رائے حق دہی استعمال کریں گے،صبح ساڑھے8 بجے سے شام 5 بجے تک پولنگ ہوگی۔

لاہور میں سپریم کورٹ کے 1404 وکلاء اپنا رائے حق دہی استعمال کریں گے،صبح ساڑھے آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک پولنگ ہوگی،سیکرٹری کے عہدے کے لیے سیلمان منصور اور ملک زاہد اسلم کا ون ٹو ون مقابلہ ہوگا۔

سیکرٹری کے دونوں امیدواروں کا تعلق لاہور سے ہے،پنجاب سے نائب صدر کے لئے رانا بختیار اور رانا غلام سرور کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوگا۔