آئینی ترمیم،کراچی پریس کلب کے باہر پی ٹی آئی کا احتجاج

کراچی (اُمت نیوز)کراچی پریس کلب کے باہر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف احتجاج کیا۔

سابق صدر عارف علوی نے بھی آئینی ترمیم کے خلاف احتجاج میں شرکت کی، عارف علوی نے کہا کہ دھاندلی کے ساتھ آئینی ترمیم پاس کی گئی۔

انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ پرامن جدوجہد ہے، کوئی ڈیل نہیں ہوگی۔

اس سے پہلے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور کارکنان کراچی پریس کلب کے باہر پہنچے تھے، جہاں پولیس نے سابق ایم این اے عالمگیر خان سمیت چار افراد کو حراست میں لے لیا، بعد میں عالمگیر خان کو رہا کر دیا گیا۔