قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن عہدے سے مستعفی

 

پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی سے اختلافات کے باعث گیری کرسٹن استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا۔

گزشتہ روز اس قسم کی خبریں سامنے آئی تھیں کہ گیری کرسٹن اور پی سی بی کے درمیان ٹیم سلیکشن اور سپورٹ اسٹاف کے معاملے پر شدید اختلافات ہیں اور گیری کرسٹن نے مطالبات نہ ماننے کی صورت میں دورہ آسٹریلیا میں ٹیم کے ساتھ نہ جانے کی دھمکی دی تھی۔