فائل فوٹو
فائل فوٹو

عمران خان نے سلمان اکرم راجہ اور فیصل چودھری میں صلح کرا دی

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ اور فیصل چوہدری کے مابین صلح کرا دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل چوہدری کو دوبارہ بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم میں شامل کرلیا گیا، بانی پی ٹی آئی اورفیصل چوہدری کمرہ عدالت میں کافی دیر گلے مل کر گفتگو کرتے رہے،ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے فیصل چوہدری کو پارٹی پالیسی کے مطابق چلنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے فیصل چوہدری کے ذریعے فوادچوہدری کو بھی پیغام بھجوایا،فوادچوہدری سے کہیں لیڈرشپ  اور پارٹی کیخلاف بیان بازی سے باز رہیں،ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ کو بھی معاملات ٹھیک کرنے کی ہدایت کردی،فیصل چوہدری، سلمان اکرم راجہ کے درمیان صلح کے وقت بیرسٹرعلی ظفر بھی تھے۔