3 ہفتے بعد بانی پی ٹی آئی کو ورزش کے لیے سائیکل دی گئی، فائل فوٹو
3 ہفتے بعد بانی پی ٹی آئی کو ورزش کے لیے سائیکل دی گئی، فائل فوٹو

بانی پی ٹی آئی کو کیا دیا گیا جس سے الٹیاں ہوئی?

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کوکیا دیا گیا جس سے الٹیاں ہوئیں ۔۔؟علیمہ خان اور عظمیٰ  خان دونوں بہنوں نےراولپنڈی کی اڈیالہ جیل  میں بھائی سے ملاقات کی ۔

جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے مل کر صبر آ گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ ان کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا، بانی پی ٹی آئی کو دیے جانے والے کھانے سے الٹیاں ہوئی ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے سیل کی بجلی کاٹی گئی، ان کا اخبار، ٹی وی سب بند کر دیا گیا تھا۔ 3 ہفتے بعد بانی پی ٹی آئی کو ورزش کے لیے سائیکل دی گئی۔

علیمہ خان، عظمیٰ خان، بیرسٹر علی ظفر اور بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی۔اس کے علاوہ ایڈووکیٹ فیصل چوہدری، بیرسٹر شعیب شاہین اور علی محمد خان نے بھی جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی۔