فائل فوٹو
فائل فوٹو

گلشن حدید میں گاڑی کی ٹکر سے صحافی جاں بحق

کراچی میں گلشن حدید میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے نجی ٹی وی چینل کا کارکن جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم گاڑی سوار موقع سے فرار ہوگیا جبکہ گاڑی کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ اسٹیل ملز کے پاس واقع وائرلیس گیٹ کے قریب پیش آیا، متوفی کی شناخت خالد اقبال کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی خالد کو فوراً ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن دوران علاج دم توڑ دیا۔ واضح رہے کہ خالد اقبال نجی ٹی وی چینل میں شفٹ انچارج کے عہدے پر فائر تھا۔