فائل فوٹو
فائل فوٹو

جنوبی وزیرستان میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد قتل

جنوبی وزیرستان میں ںامعلوم کی فائرنگ سے گاڑی میں سوار ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ سروکئی کی حدود میں پیش آیا، ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کی۔ ڈی پی او پولیس کے مطابق چاروں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے مادی جون میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں حافظ الرحمان، نمبر خان اور فیضان اللہ شامل ہیں۔

پولیس نے لاشیں پوسٹ کو مارٹم کےلےاسپتال منتقل کردیں۔ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے۔