اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کل سعودی عرب کا دورہ کریں گے، وہ 2 روزہ دورے پر ریاض پہنچیں گے،وہاں وہ ریاض انویسٹمنٹ فورم 2024 میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کل 2 روزہ دورے پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچیں گے۔ شہبازشریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے قطر پہنچیں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف قطر میں پاکستانی نمائش کا افتتاح کریں گے، وزیراعظم شہبازشریف کو دورہ قطر کی دعوت امیر قطر نے دی۔
وزیراعظم شہبازشریف نومبر میں آذربائیجان کا دورہ کریں گے۔
وزیراعظم 11 اور 12 نومبر کو عالمی موسمیاتی کانفرنس میں شرکت کریں گے، موسمیات پر عالمی کانفرنس آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ہوگی۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف اسموگ یا سیلاب جیسے مسائل پر عالمی توجہ دلائیں گے، کاپ 29 میں عالمی رہنما اور مالیاتی اداروں کے سربرہان شریک ہوں گے۔
دورے کے دوران وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدرالیام علیوف سے ملاقات ہوگی، اس کے علاوہ دیگر ممالک کے سربراہان سے بھی شہباز شریف کی ملاقاتیں متوقع ہیں۔