سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور حسن نواز بھی ان کے ساتھ ہیں، فائل فوٹو
سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور حسن نواز بھی ان کے ساتھ ہیں، فائل فوٹو

نواز شریف ذاتی معالجین کے ساتھ لندن سے امریکا روانہ ہو گئے

لندن:  سابق وزیر اعظم و صدر مسلم لیگ ن نواز شریف ذاتی معالجین کےساتھ لندن سے امریکا کے لیے روانہ ہو گئے۔

نواز شریف ہفتے کے روز لندن پہنچے تھے، دو دن لندن رکنے کے بعد علاج کے لئے امریکا روانہ ہو گئے، سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور حسن نواز بھی ان کے ساتھ ہیں۔

نوازشریف کو رخصت کرنے کیلیے احسن ڈار، زبیر گل اور دیگر سیاسی رہنما ایون فیلڈ اپارٹمنٹس میں موجود تھے، نوازشریف چار روز امریکا میں قیام کریں گے، نوازشریف کا دورہ امریکہ نجی نوعیت کا ہے۔

امریکا روانگی کے موقع پر نواز شریف نے مختصر گفتگو کی، ایک صحافی نے سوال کیا کہ میاں صاحب آپ وزیراعظم کیوں نہیں بنے؟ جس پر نواز شریف نے جواب دیا کہ امریکا جانے سے پہلے یہ سوال پوچھنا ضروری ہے؟۔

صحافی نے سوال کیا کہ حکومتی کارکردگی کو کیسے دیکھتے ہیں ؟ جس پر نواز شریف نے کہا کہ چند دن میں واپس آکر بتاؤں گا۔