ذرائع کا کہنا ہے کہ ممبر قومی اسمبلی اسلم گھمن کو پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے نکال دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پارٹی کا مؤقف ہے کہ اسلم گھمن پہلے شوکاز نوٹس کا جواب دیں، جس کے بعد اسلم گھمن پارٹی اجلاس سے نکل کر باہر روانہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی میں موجود ارکان نے اسلم گھمن کی شرکت پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ جن کو شوکاز جاری ہوئے وہ اجلاس میں شریک نہیں ہو سکتے۔
صحافی نے ان سے سوال کیا کہ سرآپ کو باہر کیوں نکالا گیا؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں نماز پڑھنے جا رہا ہوں۔
پیر کو ہوئے اجلاس کی صدارت اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کی، اجلاس میں سلمان اکرم راجہ، زرتاج گل، اسد قیصر، عامر ڈوگر، ثنا اللہ مستی خیل، محمد خان، شاندانہ گلزار، خواجہ شیراز، عاطف خان اور شاہد خٹک شریک ہوئے۔
دورانِ اجلاس جوڈیشل کمیشن میں پی ٹی آئی کے نامزد لوگوں کے ناموں پر مباحثہ کیا گیا اور شوکاز وصول کرنے والے ممبران اسمبلی کے استعفوں بھی غور کیا گیا۔