سندھ بھر میں ملیریا کے کیسز میں مسلسل اضافہ

سندھ(اُمت نیوز)سندھ بھر میں ملیریا کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق جنوری سے اکتوبر تک سندھ میں ملیریا کے 2 لاکھ 49 ہزار 151 کیسز سامنے آئے،کراچی سے ملیریا کے 1 ہزار 976 کیسز رپورٹ ہوئے، سب سے زیادہ ضلع ملیر سے 1 ہزار 42 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ترجمان کے مطابق کراچی کے ضلع کورنگی سے 311، ضلع جنوبی سے 262، ضلع غربی 198، شرقی اور وسطی سے ملیریا کے 76 کیسز سامنے آئے،جنوری سے اکتوبر تک ضلع کیماڑی سے ملیریا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق حیدر آباد ڈویژن سے ملیریا کے 1 لاکھ 19 ہزار 293 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ لاڑکانہ ڈویژن سے 55 ہزار 294 کیسز سامنے آئے۔ میر پور خاص ڈویژن سے ملیریا کے 33 ہزار 953 کیسز سامنے آئے جبکہ شہید بینظیر آباد ڈویژن سے 20 ہزار 858 اور سکھر ڈویژن سے 17 ہزار 777 کیسز رپورٹ ہوئے۔