آزاد کشمیر سے ریسکیو کیا گیا تیندوا دم توڑ گیا

اسلام آباد(اُمت نیوز)آزاد کشمیر سے ریسکیو کیا گیا تیندوا دم توڑ گیا۔

وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق تیندوا نواب گولیاں لگنے سے زخمی ہوا تھا اور اس کی ریڑھ کی ہڈی بھی شدید متاثر ہوئی تھی۔

ترجمان کے مطابق تیندوے کو غازی چمپ آزاد کشمیر سے ریسکیو کیا گیا تھا۔

تیندوے کو علاج کے لیے اسلام آباد کے ویٹرنری کلینک منتقل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ آزاد کشمیر سے ریسکیو کی گئی مادہ تیندوا (ملکہ) بھی مر گئی تھی۔

وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ اسلام آباد کے مطابق مادہ تیندوے کے جسم سے 1 گولی کو کامیابی سے نکال لیا گیا تھا، لیکن جسم میں موجود مزید 3 گولیاں اس کی موت کی وجہ بنیں۔