مانسہرہ میں کوسٹر الٹ گئی،5 افراد جاں بحق،2 زخمی

مانسہرہ(اُمت نیوز)مانسہرہ میں مسافر کوسٹر الٹنے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق کوسٹر گلگت سے راولپنڈی جا رہی تھی ، ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث مانسہرہ میں کلگان موڑ کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گئی

حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹر وے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

مقامی افراد، ریسکیو اور پولیس اہلکاروں نے جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، زخمی مسافروں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔