نواز شریف لندن سے واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے

واشنگٹن(اُمت نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نجی دورے پر لندن سے امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف واشنگٹن ڈی سی میں دو دن قیام کے بعد نیو یارک جائیں گے۔

امریکا میں قیام کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف مقامی مسلم لیگ کارکنان سے ملیں گے۔

نواز شریف امریکا میں ایک ہفتہ گزار کر واپس لندن آئيں گے، پھر انہيں مریم نواز لندن میں جوائن کريں گی، جس کے بعد مریم اور نواز شریف یورپ کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ نواز شریف 25 اکتوبر کو غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز سے بذریعہ دبئی لندن گئے تھے۔