اپر اورکزئی میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

اپر اورکزئی(اُمت نیوز)اپر اورکزئی میں ڈبوری بادان کلے میں پولیو ٹیم پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

ڈی ایس پی کے مطابق پولیس اور فرنٹیئر کور کے اہلکاروں کا موقع پر پہنچ کر سرج آپریشن جاری ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے تمام 36 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم جاری ہے۔

بلوچستان میں اس سال پولیو کے21 کیس رپورٹ ہوئےہیں۔

ملک بھر میں رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 41 ہوگئی ہے۔