پنجگور:رات گئے فائرنگ، مقامی ڈیم پر کام کرنیوالے 5 افراد قتل

پنجگور(اُمت نیوز)رات گئے فائرنگ سے پنجگور کے علاقے میں مقامی ڈیم پر کام کرنیوالے 5 افراد قتل کردئیے گئے۔
بلوچستان کے علاقے پنجگورکی تحصیل پروم میں رات گئے مسلح افراد نے فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

لیویز حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی میتیں ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں،حملہ آوروں نے مقامی ڈیم کی تعمیراتی مشینری بھی نذر آتش کردی۔