مخالفین ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، عشرت العباد

سندھ(اُمت نیوز)سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا ہے کہ بیرون ملک بیٹھے مخالفین، اندرونی کمزوریوں و سازشوں سے فائدہ اٹھاکر ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ ’’میری پہچان پاکستان‘‘ کا نعرہ اندرونی اور بیرونی حالات کو مدِنظر رکھتے ہوئے ہی دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کورنگی میں محنت کش طبقے سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان ملک کے دفاع میں پہلی لائن ہیں۔ ان کا کردار خطے کے امن و استحکام میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی کے لیے عوام اور افواج کے درمیان مضبوط تعلقات ضروری ہیں۔

سابق گورنر کا کہنا تھا کہ میرے متحرک ہونے پر کچھ سیاسی عناصر کو تکلیف ہوئی ہے، لیکن ہمارا مقصد صرف پاکستان کے لیے کام کرنا ہے۔

سابق گورنر سندھ نے مزید کہا کہ وقت ہی بتائے گا کہ چھبیسویں ترمیم نے توازن کو برقرار رکھا ہے یا نہیں۔