میں نے پیپلز پارٹی جوائن نہیں کی،اسد عمر

 

لاہور(اُمت نیوز)سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ میرے بارے میں غلط خبریں چلائی جا رہی ہیں کہ میں نے پیپلز پارٹی جوائن کر لی ہے۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ میں لاہور میں ہوں اور دوسری پارٹی میں جانے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

اسد عمر کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری بہت گولہ باری کر رہے ہیں، انہیں یہی کہوں گا کہ وہ ہاتھ ہلکا رکھیں۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں 9 مئی واقعات میں اسد عمر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے سوال کیا کہ کیا اسد عمر شامل تفتیش ہوئے ہیں؟

اسد عمر کے وکیل نے کہا کہ جی اسد عمر شامل تفتیشی ہوئے ہیں۔

پولیس افسر نے کہا کہ تینوں مقدمات میں تفتیشی افسر عدالت میں موجود نہیں ہیں۔

وکیل نے کہا کہ اسد عمر جے آئی ٹی میں پیش ہوئے ہیں، ویڈیو موجود ہے۔

پولیس افسر نے بتایا کہ یہ شامل تفتیش نہیں ہوئے ہیں۔

اسد عمر کے وکیل نے کہا کہ 14ماہ سے عبوری ضمانتیں چل رہی ہیں، 3 بار پیش ہوگئے ہیں۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈی ایس پی لیگل کو ذاتی حیثیت پر طلب کر لیا۔