پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

کراچی (اُمت نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 800 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 91 ہزار 667 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی ٹریڈنگ کے دوران سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث 100 انڈیکس 668 پوائنٹس اضافے کیساتھ 90 ہزار 864 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں 22 ارب 9 کروڑ 28 لاکھ 81 ہزار 507 روپے مالیت کے 25 کروڑ 68 لاکھ 74 ہزار 960 شیئرز کا لین دین ہوا۔