فائل فوٹو
فائل فوٹو

پبی،نامعلوم افراد فائرنگ سے سابق ناظم کے دو بیٹوں سمیت3جاں بحق

پبی: پبی میں  نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے سابق ناظم کے دو بیٹوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈی ایس پی پبی  جواد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے، جاں بحق افراد میں سابق ناظم وزیر گڑھی  ملک جمال شاہ کے دو بیٹے اور ایک بھتیجا حسن خان شامل ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے میاں راشد حسین شہید میموریل ہسپتال پبی منتقل کر دی گئیں۔ ڈی ایس پی پبی اور ایس ایچ او پبی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریش شروع کر دیا گیا۔