پاکستان نے ہمیشہ خیرسگالی کے جذبات کا مظاہرہ کیا ہے ہر دفعہ یہ توقع نہ رکھی جائے، فائل فوتو
پاکستان نے ہمیشہ خیرسگالی کے جذبات کا مظاہرہ کیا ہے ہر دفعہ یہ توقع نہ رکھی جائے، فائل فوتو

لندن میں جسٹس فائز کی گاڑی پر حملے میں ملوث افراد کے شناختی کارڈ، پاسپورٹ منسوخی کا حکم

اسلام آباد: وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائزعیسی اور پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی پرحملہ افسوس ناک ہے، نادرا کو حملہ آوروں کی شناخت کے لیے فوری اقدامات اور شناختی کارڈ منسوخ کرنے کا حکم دے دیا۔
وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پاکستان ہائی کمیشن کے حکام کو فوری تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا کو ہدایت دی ہے کہ فوٹیجز کے ذریعے حملہ آوروں کی نشاندہی کی جائے، حملہ آوروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، ان کے خلاف پاکستان میں ایف آئی آر درج کرکے مزید کارروائی کی جائے گی، حملہ آوروں کے شناختی کارڈ بلاک اور پاسپورٹ منسوخ کیے جائیں گے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا حملہ آوروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، ان کے خلاف پاکستان میں ایف آئی آر درج کرکے مزید کارروائی کی جائے گی اور ان کے شناختی کارڈ بلاک اور پاسپورٹ منسوخ کیے جائیں گے۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا جنہوں نے حملہ کیا ان کی شہریت فوری منسوخ کرنے کی کارروائی ہو گی، شہریت منسوخی کا کیس منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو بھیجا جائے گا، کسی کو بھی ایسے حملے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

ان کا کہنا تھا لندن میں پاکستانی ہائی کمشنرکی کار پر بھی حملہ ہوا، اس پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے، سابق چیف جسٹس قاضی فائزعیسی کو دھمکیوں کا سامنا تھا تو سیکیورٹی کیوں فراہم نہیں کی گئی، اس کی بھی تحقیقات کی جائیں گی ۔