فائل فوٹو
فائل فوٹو

سموگ کے باعث لاہور کے مختلف علاقوں میں گرین لاک ڈاؤن لگا دیا گیا

لاہور:  صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں گرین لاک ڈاؤن لگادیا گیا، جس میں کون کون سے علاقے شامل ہیں۔

پنجاب حکومت نے لاہور کے مختلف علاقوں میں گرین لاک ڈاؤن لگا دیا، یہ لاک ڈاؤن سموگ کے پیش نظر لگایا گیا ہے۔

لاک ڈاؤن سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ، جس میں بتایا ہے کہ ڈیوس روڈ، کشمیر روڈ، شملہ پہاڑی لاک ڈاؤن والے علاقوں میں شامل ہیں۔

اس سے قبل سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ لاہور کے زیادہ سموگ والےعلاقوں میں گرین لاک ڈاؤن لگانےجارہے ہیں، لاہور کے چار پانچ علاقوں میں گرین لاک ڈاؤن ہوگا۔