سیکیورٹی فورسزکاضلع ژوب انٹیلی جنس بیسڈآپریشن، ایک خارجی ہلاک

ژوب(اُمت نیوز)سیکیورٹی فورسزنے ضلع ژوب میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کیا جس کے دوران ایک خارجی ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
پاک آرمی کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع ژوب کےعلاقے سمبازہ میں فتنہ الخوارج کےخلاف انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کیا، آپریشن کےدوران فائرنگ کا شدیدتبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک خارجی ماراگیا اور ایک زخمی ہو گیا، آپریشن کےدوران اسلحہ ،گولہ بارودبھی برآمدکرلیاگیا

علاقے میں کسی ممکنہ خارجی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن واستحکام کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کو ناکام بنا دیں گیں۔