بہاولنگر میں ٹینکر اور کار میں تصادم،2 افراد جاں بحق

بہاولنگر (اُمت نیوز) بہاولنگر میں ٹینکر اور کار میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

حادثہ عارف والہ روڈ بھگاں پتن کے قریب تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، دونوں افراد موقع پر دم توڑ گئے۔

ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔