فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعظم شہبازشریف کی امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات

دوحہ: وزیراعظم شہبازشریف کی امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات ہوئی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی امیر قطر سے وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی،اس سے قبل دونوں رہنماؤں کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، مختلف  شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال  کیا گیا،دونوں رہنماؤں نے مشترکہ اقتصادی اہداف اور علاقائی استحکام کی اہمیت پر زور دیا، ملاقات میں سٹریٹیجک تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ  کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے اسرائیل کی بے گناہ فلسطینیوں کی نسل کشی اور  خطے میں کشیدگی پر تشویش کااظہار کیا گیاوزیراعظم شہبازشریف نے مسئلہ فلسطین پر قطر کے موقف کی تعریف کی،وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ غزہ میں امن قائم کئے بغیر دنیا میں امن ممکن نہیں،فلسطین میں اسرائیلی بربریت کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، وزیراعظم شہبازشریف نے امیر قطر کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔