فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

ہانگ کانگ سپر سکسز میں پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا دی

ہانگ کانگ : ہانگ کانگ سپر سکسزمیں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو دھول چٹادی۔ مشن روڈ گراؤنڈ میں بھارت نے پہلے کھیل کر مقررہ 6 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے۔

جواب میں قومی اوپنرز نے بھارتی بولرز کے ہوش اڑا دیے۔آصف علی نے 14 گیندوں پر55 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی، محمد اخلاق نے جیت میں 12 گیندوں پر40 رنز کا حصہ ڈالا، پاکستان نے ہدف 6 گیندیں قبل حاصل کیا۔

مسلسل دو کامیابیوں کے بعد پاکستان نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ ایونٹ کے کوارٹر فائنلز کل کھیلے جائیں گے۔