فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایران کے سپریم لیڈر نے اسرائیل پر حملے کی تیاری کا حکم دیدیا، امریکی اخبار

نیویارک: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے اسرائیل پر حملے کی تیاری کا حکم دے دیا ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کا دعویٰ ہے کہ کارروائی کا حکم اسرائیلی حملوں میں نقصانات کی بریفنگ کے بعد دیا گیا۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہےکہ اسرائیلی انٹیلی جنس حکام کے مطابق ایران اسرائیل پر ایک اور حملے کی تیاری کررہا ہے۔

ایک اور رپورٹ کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ 5 نومبر کو امریکی انتخابات سے پہلے ایران، عراقی ملیشیا کے ذریعے ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں سے اسرائیل پر حملے کی تیاری کررہا ہے۔

ایک بیان میں آیت اللّٰہ خامنہ ای کے مشیر نے کہا ہے کہ اسرائیل کو ایران پر حملوں کا ایسا درد ناک جواب دیا جائے گا کہ اسے پچھتانا پڑے گا۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر حالیہ حملوں کے بعد ایران میں کسی بھی ہدف کو نشانہ بنانا ممکن ہے۔