سرکاری حج کے لیے 89ہزار 605 کا کوٹہ رکھا گیا تھا، فائل فوٹو
10 فروری کے بعد حج پر نہ جانے کی صورت میں بقیہ رقم واپس نہیں ہو گی، فائل فوٹو

حاجیوں سےاخراجات 3 قسطوں میں وصول کرنے کی تجویز

اسلام آباد:وزارت مذہبی امور نے غریب و متوسط لوگوں سے حج اخراجات قسطوں میں لینے کی تجویز پیش کر دی۔

ذرائع کے مطابق حج فیس قسطوں میں ادائیگی کی تجویز کابینہ کو ارسال کر دی گئی ہے، وزرات مذمبی امور کی تیار کردہ حج پالیسی کی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔عازمین سے اخراجات کی اقساط میں وصولی کی تجویز حج پالیسی میں شامل ہیں۔

حاجیوں سے 11 لاکھ روپے 3 قسطوں میں وصول کرنے کی تجویز ہے، حج پر جانے کے خواہشمند افراد 2 لاکھ روپے دے کر درخواست دے سکیں گے۔

پیش کردہ تجویز کے مطابق قرعہ اندازی میں نام آنے پر مزید 4 لاکھ روپے جمع کرانا ہوں گے، باقی رقم حج پر روانگی سے قبل جمع کرانا لازم ہوگی۔