آسٹریلیا میں پاکستانی کھلاڑیوں کی دوسرے روز بھی ٹریننگ

آسٹریلیا(اُمت نیوز)پاکستان کے ون ڈے سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے میلبورن میں دوسرے روز بھی ٹریننگ سیشن کیا۔
کھلاڑیوں نے ایم سی جی سے ملحقہ پریکٹس ایریا میں بیٹنگ اور باؤلنگ کی مشقیں کیں جہاں شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے مکمل ردھم کے ساتھ باؤلنگ کی۔ اس دوران عامر جمال نے نیٹ پر لمبی بیٹنگ پریکٹس بھی کی۔
پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز بھی میلبورن میں ٹریننگ سیشن کیا تھا جہاں کھلاڑیوں نے فزیکل اور فیلڈنگ ڈرلز کے بعد نیٹ پر بھرپور پریکٹس کی تھی۔ فاسٹ بولر محمد حسنین کو آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کی پلیئنگ الیون میں شامل کرنے کا امکان ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے 4 نومبر کو کھیلا جائے گا۔