مستونگ دھماکے کا مقدمہ درج

مستونگ(اُمت نیوز)مستونگ میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او کی مدعیت میں سی ٹی ڈی تھانے میں درج کیا گیا۔

مقدمہ قتل، اقدامِ قتل، انسدادِ دہشت گردی اور ایکسپلوزیو ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا موٹر سائیکل میں نصب دھماکا خیز مواد کے ذریعے کیا گیا، جس میں 7 سے 8 کلو دھماکا خیز مواد اور بال بیرنگ کا استعمال کیا گیا۔

پولیس کے مطابق بم دھماکے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مستونگ میں گزشتہ صبح اسکول کے قریب بم دھماکے میں 9 افراد جاں بحق اور 33 زخمی ہوئے تھے۔

دھماکے کے زخمی افراد مستونگ اور کوئٹہ کے اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔