بشری بی بی زمان پارک سے اڈیالہ جیل پہنچ گئیں

لاہور(اُمت نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی چند روز لاہور میں قیام کے بعد اڈیالہ جیل پہنچ گئیں۔

بشری بی بی نے لاہور میں اپنا دانتوں کا چیک اپ کروایا جس کے بعد وہ روانہ ہوئیں۔ وہ توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کے لیے اڈیالہ آئی ہیں۔ ان کی سیکیورٹی پر کے پی پولیس کے کمانڈوز مامور ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کے دانتوں میں انفیکشن ہوگیا ہے جس کا انہوں نے معائنہ کروایا۔ انہیں مسوڑھوں کے درد کی بھی شکایت ہے اور دورانِ قید بھی انھیں درد کی شکایت رہتی تھی۔

بشریٰ بی بی نے زمان پارک میں قیام کے دوران کسی پارٹی رہنما سے ملاقات یا کوئی سیاسی میٹنگ بھی نہیں کی۔

یاد رہے کہ اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد بشریٰ بی بی پشاور چلی گئی تھیں جہاں قیام کے بعد وہ زمان پارک لاہور آئی تھیں۔