پاکستان بھر میں ماہ جمادی الاوّل 1446 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا

لاہور(اُمت نیوز)پاکستان بھر میں ماہ جمادی الاوّل 1446ہجری کا چاند نظر نہیں آیا۔

ملک بھر میں ماہ جمادی الاوّل 1446ھ کا چاند دیکھنے کیلئے ملک بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے۔

محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کا اجلاس اوقاف بلڈنگ لاہور میں منعقد ہوا۔

رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ملک بھر سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہ ہونے پر یکم جمادی الاوّل چار نومبر بروز پیر کو ہوگی۔