بھارتی اے کرکٹ ٹیم پر آسٹریلیا میں بال ٹیمپرنگ کا الزام

آسٹریلیا(اُمت نیوز)بھارتی اے کرکٹ ٹیم پر آسٹریلیا اے کے خلاف میچ میں بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کر دیا گیا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق گیند تبدیل کرنے کے معاملے پر بھارتی کھلاڑی نے امپائر سے تلخ جملے بولے۔

بھارت اور آسٹریلیا اے کی ٹیموں کے درمیان میچ کے آخری روز گیند تبدیل کی گئی، آخری روز آسٹریلیا اے کو جیت کے لیے 86 رنز درکار تھے، بال ٹیمپرنگ کے الزام پر گیند تبدیل کی گئی۔

بھارتی کھلاڑی امپائر شان کریگ کے گرد جمع ہو کر گیند تبدیل کرنے پر سوال کرنے لگے اور امپائر سے بہت بحث کی۔

امپائر شان کریگ کو اسٹمپ مائیک سے یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ جب آپ گیند کھرچو گے تو ہم گیند تبدیل کریں گے۔

شان کریگ نے کہا کہ اب اور بحث نہیں ہو گی، کھیل کا آغاز کریں، اس پر بات نہیں ہو گی، اگر آپ نے کھیلنا ہے تو جو گیند آپ کے ہاتھ میں دی گئی ہے اس سے کھیلنا ہے۔

جس پر بھارتی وکٹ کیپر ایشن کیشن نے کہا کہ یہ ایک احماقانہ فیصلہ ہے۔

امپائر امپائر نے ایشن کیشن کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایکسکیوز می، آپ کے رویے پر آپ کو رپورٹ کیا جائے، آپ کا رویہ غیر مناسب ہے، آپ کی ٹیم کے عمل کی وجہ سے گیند تبدیل کی گئی۔

واضح رہے کہ اس میچ میں آسٹریلیا اے نے بھارت اے کو 7 وکٹوں سے ہرایا۔