اسلام آباد(اُمت نیوز)بازیاب ہونے والے بانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھا نے کہا ہے کہ انھیں دو کروڑ روپے تاوان کی غرض سے اغوا کیا گیا تھا۔
بازیابی کے بعد بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 8 اکتوبر کو اسلام آباد سے اٹھایا گیا تھا، انہیں بہت مارا گیا۔
انتظار پنجوتھا کا کہنا تھا کہ اغوا کار پشتو میں بات کرتے تھے اس لیے سمجھ نہیں آتی تھی کیا بات کررہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اغواکار تین چار گھنٹے سے سفر کرارہے تھے، کہاں سے یہاں تک لائے اسکا علم نہیں، ملزمان نے ہفتے کی شام تک باندھ کے رکھا ہوا تھا۔
دوسری جانب انتظار پنجوتھا کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
واضح رہے کہ پنجاب پولیس نے وکیل انتظار پنجوتھا کو حسن ابدال میں مقابلے کے بعد بازیاب کرایا تھا، پولیس سے مقابلے میں مبینہ اغوا کار گاڑی اور مغوی کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔