ٹیسٹ کرکٹر کی ٹرافیوں پر بیٹوں کا قبضہ،پوسٹ وائرل

پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر ساجد خان کے بیٹوں نے اپنے والد کی انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کی ٹرافیوں پر قبضہ جما لیا ۔

ساجد خان کے بیٹوں کی ٹرافیوں کے ساتھ سوشل میڈیا پوسٹ وائرل ہو گئی ہے

ٹیسٹ کرکٹر ساجد خان کو انگلینڈ کے خلاف سیریز میں پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز کی ٹرافیاں ملی تھیں۔

ساجد خان نے دونوں ٹرافیاں اپنے بیٹوں محمد ہاشمی اور محمد ہادی کو تھمائیں۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ساجد خان نے کہا ہے کہ یہ مسکراہٹ سب کچھ بتا رہی ہے، میرے پیارے لڑکے محمد ہاشمی اور محمد ہادی فخر سے ٹرافیوں کو تھامے ہوئے ہیں۔