پنجاب ایئر لائن میں حکومت پنجاب کے شیئرز بھی ہوں گے، فائل فوٹو
پنجاب ایئر لائن میں حکومت پنجاب کے شیئرز بھی ہوں گے، فائل فوٹو

حکومت کا پنجاب ایئر لائن کے نام سے ایئر لائن لانچ کرنے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے پنجاب ایئرلائن کے نام سے ایئر لائن لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ پنجاب ایئر لائن کی فزیبلیٹی پر کام شروع کردیا گیا،پنجاب ایئرلائن پرائیویٹ سرمایہ کاروں کے اشتراک سے لائی جائے گی،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب ایئر لائن میں حکومت پنجاب کے شیئرز بھی ہوں گے۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پنجاب حکومت کی جانب سے پی آئی اے کو خریدنے کی خبر کی تردید کی۔