سابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر 29 اکتوبر کو کچھ افراد نے دھاوا بول دیا تھا، فائل فوٹو
سابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر 29 اکتوبر کو کچھ افراد نے دھاوا بول دیا تھا، فائل فوٹو

فائز عیسیٰ پر حملہ، وزارت خارجہ کا پاکستانی ہائی کمیشن کو قانونی رروائی کے احکام

اسلام آباد: وزارت خارجہ نے سابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ پر لندن میں ہوئے حملے پر کارروائی کے سخت احکامات جاری کردیئے ہیں، وزارت خارجہ نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔

گزشتہ دنوں سابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کو مڈل ٹیمپل کا بینچر بنانے کی تقریب کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا، اس دوران ملیکہ بخاری، ذلفی بخاری، اظہر مشوانی و دیگر نے مظاہرین سےخطاب کیا تھا۔

تقریب سے باہر نکلتے ہوئے پی ٹی آئی کارکنوں نے قاضی فائزعیسیٰ کی گاڑی پر حملہ کیا اور مکے برساتے رہے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے منسٹری آف فارن افیئرز کو اس حوالے سے ہدایات جاری کی ہیں۔وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس پر لندن میں حملہ انتہائی افسوسناک ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے ہدایت دی گئی ہے کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کیلئے قانونی راستہ اختیار کیا جائے، اور اس گھناؤنے فعل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی نے نے حملہ آوروں کے پاسپورٹ منسوخی کا اعلان کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔