کچھ بھی ہو عمران خان ڈیل نہیں کریں گے،فواد چوہدری

راولپنڈی(اُمت نیوز)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حالات جیسے بھی ہو جائیں عمران خان ڈیل نہیں کریں گے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کے وقت اسمبلی تحلیل کرنیکا منصوبہ صرف چار لوگوں کو پتہ تھا. بانی پی ٹی آئی، عارف علوی،اٹارنی جنرل اور میں منصوبے سے آگاہ تھے۔ عدم اعتماد سے چاردن پہلے بانی پی ٹی آئی کی جنرل باجوہ سے ملاقات ہوئی، جنرل باجوہ نے عمران خان سے کہا ہم انتظام کرلیں گے۔