آسٹریلیا کیخلاف پہلا ون ڈے، پاکستان کی چوتھی وکٹ 70 رنز پر گر گئی

آسٹریلیا(اُمت نیوز)پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، قومی ٹیم کی چوتھی وکٹ 70 رنز پر گر گئی۔

آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کی پہلی وکٹ 3 رنز پر گری تھی جب مچل اسٹارک نے صائم ایوب کو 1 رن پر پویلین روانہ کیا تھا جبکہ قومی ٹیم کی دوسری وکٹ 24 رنز پر گری۔

عبداللّٰہ شفیق 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کو بھی مچل اسٹارک نے آؤٹ کیا۔

قومی ٹیم کی تیسری وکٹ 63 رنز پر گری جب بابر اعظم 37 رنز بنا کر ایڈم زمپا کی گیند پر آؤٹ ہوئے، پاکستان کے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کامران غلام تھے، وہ بھی صرف 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، انہیں آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے 2 وکٹیں مچل اسٹارک جبکہ ایک ایک وکٹ ایڈم زمپا اور پیٹ کمنز نے حاصل کی۔