توشہ خانہ کیس ٹو،عمران خان کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کو نوٹس

اسلام آباد(اُمت نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی ضمانت کی درخواست پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی جبکہ بانی پی ٹی آئی کی طرف سے وکیل سلمان صفدر پیش ہوئے۔

عدالت نے عمران خان کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،عدالت نے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے قراردیا کہ کیس کی آئندہ تاریخ رجسٹرارآفس مقرر کرے گا۔