فائل فوتو
فائل فوتو

ایرانی وزیر خارجہ 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
ترجمان کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کریں گے، رہنمائوں کے درمیان مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔دورے کے دوران فریقین پاک ایران دوطرفہ تعلقات پر بھی مشاورت کریں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، توانائی اور سلامتی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کا موقع فراہم کرے گا۔